وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کامعاون خصوصی ریونیو حماد اظہر اور سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی یہ مینڈیٹ لیکر آئی ہے کہ ہم نے احتساب کرنا ہے اور چوروں کو پکڑنا ہے'نواز شریف اور آصف علی زرداری دنیا کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلا تے رہیں ہیں 'نواز اور زرادری کا طریقہ واردات بالکل ایک …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی یہ مینڈیٹ لیکر آئی ہے کہ ہم نے احتساب کرنا ہے اور چوروں کو پکڑنا ہے’نواز شریف اور آصف علی زرداری دنیا کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلا تے رہیں ہیں ‘نواز اور زرادری کا طریقہ واردات بالکل ایک تھا ‘حدیبیہ مل’عزیزیہ مل ‘پاک لینڈ ‘ہل میٹل مل کاغذی کمپنیاں ہیں’ان کمپنیوں میں صرف پراجیکٹ کا کمیشن باہر ادا ہوتا پھر وہ واپس پاکستان آتا تھا ‘ نواز اور زرداری کے درمیان چارٹر آف کرپشن طے تھا ، ان دونوں نے جمہوریت کا نام لوٹ مار رکھا تھا ،لوٹ مار جاری رہے تو جمہوریت فروغ پاتی ہے اور اگر ان پر ہاتھ ڈالیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے،نواز شریف پارلیمان ‘سپریم کورٹ ‘ہائیکورٹ ‘احتساب عدالت میں کئی بھی پیسوں کا حساب نہیں دے سکے ‘جب ادارے خودمختار ہوگئے تو بڑے بڑے چور پکڑے جارہے ہیں ‘ہماری حکومت نے نواز شریف اور آصف علی زرادری کے خلاف کیسز نہیں بنائے ، صرف آزاد تفتیش میں سہولیات دے رہے ہیں ،ن لیگ کی پریس کانفرنس فلاپ شو تھا ،ان کے چہروں سے عیاں تھا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں ، لوگ سننا چاہتے تھے کہ عدالت کے اندر نواز شریف پر جو الزامات ثابت ہوئے اسکا جواب تو دیں ‘ن لیگ کا صرف یہ جواب آیا کہ ہم چور ہیں ۔وہ منگل کو یہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو حماد اظہر ،سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے