فیصل آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری پر کیسز ہماری حکومت نے نہیں بلکہ ان کی اپنی سابقہ حکومتوںنے بنائے تھے جبکہ عدالتی فیصلے سے نواز شریف قومی مجرم ثابت اور ان کا سیاسی مستقبل اختتام پذیر ہو چکا ہے نیز ملکی دولت لوٹنے والے دیگر …
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی میاں فرخ حبیب کی پارٹی عہدیداران و کارکنان اور میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری پر کیسز ہماری حکومت نے نہیں بلکہ ان کی اپنی سابقہ حکومتوںنے بنائے تھے جبکہ عدالتی فیصلے سے نواز شریف قومی مجرم ثابت اور ان کا سیاسی مستقبل اختتام پذیر ہو چکا ہے نیز ملکی دولت لوٹنے والے دیگر کرپٹ عناصر کا مقدر بھی جیلوں کی سلاخیں ہیں۔ بدھ کو پارٹی عہدیداران و کارکنان اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کا نواز شریف کے خلاف فیصلہ عوامی امنگوں کی ترجمانی اور اس امر کی نشاندہی ہے کہ اب کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی اور ملکی خزانہ بے دردی سے لوٹنے والوں کا اصل ٹھکانا جیلوں کی سلاخیں ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کے کھوئے ہوئے وقار اور گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کےلئے قائد اعظمؒ کے افکار کی روشنی میں لائحہ عمل ترتیب دے کر آگے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کی جدوجہد میں قائداعظمؒ کی شخصیت روشنی کے ایک بلند مینار کی حیثیت رکھتی ہے اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کا آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا لہٰذا قائد اعظم کے پاکستان میں کرپٹ عناصر کےلئے کوئی جگہ نہیں اس لئے ملک لوٹنے والوں کو اپنے کئے کی سزائیں ضرور ملیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اعلی عدلیہ سمیت پاکستان کی تمام عدالتوں کا احترام کرتی اور ملک میں قانون کی بالادستی سمیت بلاتفریق احتساب چاہتی ہے ۔







