صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی راولپنڈی اور سرگودھا چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفود سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقامی مصنوعات و صنعت کے فروغ کے ذریعے نجی شعبہ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی معیشت کی بحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں صنعتی اور کاروباری برادری کو اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے ۔ وہ راولپنڈی چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور سرگودھا …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقامی مصنوعات و صنعت کے فروغ کے ذریعے نجی شعبہ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی معیشت کی بحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں صنعتی اور کاروباری برادری کو اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے ۔ وہ راولپنڈی چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور سرگودھا چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفود سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ قومی معشیت کی بحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں صنعتی اور کاروباری برادری کو اپنا تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے تجارتی خسارہ میں کمی کے لئے برآمدات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کی پالسیوں کی سمت درست ہے ، ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری دوستانہ ماحول پیدا کیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں تاجروں و سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہیں ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ چیمبرز آف کامرس اور دیگر تجارتی تنظیموں کو مختلف شعبوں میں تحقیق کے فروغ پر توجہ دینی چاہیے تا کہ ملکی صنعت و کاروبار میں بین الاقوامی معیارات کے مطابق نئے مواقع کا تعین کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت و مصنوعات کے فروغ کے زریعے نجی شعبے کو مضبوط بنانا ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔