ملک بھر میں بے نظیر بھٹو شہید کی 11 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) ملک بھر میں بے نظیر بھٹو شہید کی 11 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ سب سے بڑا اجتماع نوڈیرو میں ہوا جس سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔ راولپنڈی میں جائے شہادت لیاقت باغ پر بڑا اجتماع کا انعقادکیا گیا ۔ اجتماع سے مقامی قائدین …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) ملک بھر میں بے نظیر بھٹو شہید کی 11 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ سب سے بڑا اجتماع نوڈیرو میں ہوا جس سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔ راولپنڈی میں جائے شہادت لیاقت باغ پر بڑا اجتماع کا انعقادکیا گیا ۔ اجتماع سے مقامی قائدین نے خطاب کر تے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو ان کی شہادت کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوون پر روشنی ڈالی۔ لاہور، فیصل آباد، پشاور، ملتان سمیت ملک کے مختلف حصوں بالخصوص سندھ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور قائدین نے برسی کے حوالے سے تقریبات منعقد کیں۔ جہاں قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے جمہوریت ہی بہترین ضمانت ہے، بے نظیر بھٹو نے سیاست میں رواداری کو فروغ دیا، اور انہوں نے انتقام کی بجائے ایک عالمی نظریہ دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔