کولمبو ۔ 7 جنوری (اے پی پی)سری لنکن سپنر ملینڈا پشپا کمارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں 10 وکٹیں لیکر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے کولمبو کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے ساراکنز سپورٹس کلب کے خلاف میچ کی دوسری اننگز میں تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ اعزاز حاصل کیا، …
سری لنکن سپنر پشپاکمارا نے فرسٹ کلاس اننگز میں 10 وکٹیں لیکر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
کولمبو ۔ 7 جنوری (اے پی پی)سری لنکن سپنر ملینڈا پشپا کمارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں 10 وکٹیں لیکر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے کولمبو کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے ساراکنز سپورٹس کلب کے خلاف میچ کی دوسری اننگز میں تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ اعزاز حاصل کیا، انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 16 وکٹیں لیکر ٹیم کو فتح دلوائی، یہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں مشترکہ طور پر 13ویں بہترین بائولنگ ہے، فرسٹ کلاس اننگز میں بہترین بائولنگ کا عالمی اعزاز انگلش بائولر ہیڈلے ویریٹی کے پاس ہے جنہوں نے 1932ء میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے نوٹنگھم شائر کے خلاف میچ کی ایک اننگز میں 10 رنز دے کر 10 وکٹیں لی تھیں۔









