اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ اور ایشین بیچ والی بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کھلاڑیوں کا کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال میں شروع ہوگیا ہے۔ تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے 32 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور تربیتی کیمپ …
قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ اور ایشین بیچ والی بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کھلاڑیوں کا کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال میں شروع ہوگیا ہے۔ تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے 32 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور تربیتی کیمپ میں ابھی تک 22 کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ہے۔ ان کھلاڑیوں کو کوچز مظاہر گجر، محمد سعید، اظہر محمود ، لئیق خان اور فضل الحق تربیت دے رہے ہیں۔ قومی کوچ مظاہر حسین گجر کے مطابق تربیت کیمپ میں کھلاڑیوں کو صبح و شام تربیت دی جائے گی









