اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کی تکالیف کا مکمل ادراک ہے۔ مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے یہ بات گورنر سندھ عمران اسمعیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیر اعظم آفس میں ان سے ملاقات کی ۔گورنر سندھ نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم …
وزیراعظم عمران خان کا گورنر سندھ عمران اسمعیل سے ملاقات میں اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کی تکالیف کا مکمل ادراک ہے۔ مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے یہ بات گورنر سندھ عمران اسمعیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزیر اعظم آفس میں ان سے ملاقات کی ۔گورنر سندھ نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔ اورجے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بریف کیا۔ ملاقات میں سندھ کی عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔







