اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جس سیاستدان کا جہاں مفاد ہوتا ہے وہیں بھاگنا چاہتا ہے، ہمارا پاکستان کے باہر ایک ٹکے کا کاروبار نہیں ہے ۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جس کا جہاں انٹرسٹ ہے وہ اس ملک میں بھاگنا چاہتا …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جس سیاستدان کا جہاں مفاد ہوتا ہے وہیں بھاگنا چاہتا ہے، ہمارا پاکستان کے باہر ایک ٹکے کا کاروبار نہیں ہے ۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جس کا جہاں انٹرسٹ ہے وہ اس ملک میں بھاگنا چاہتا ہے،جن کے کاروبار باہر ہیں وہ وہاں جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان سے باہر ایک ٹکے کا کاروبار نہیں ہے،ہمارا مفادپاکستان میں ہے ہم نے پاکستان کو سنوارنا ہے۔قبل ازیں کراچی دورہ مکمل کرنے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شکریہ کراچی، جلد دوبارہ ملاقات ہوگی ۔







