اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا پانچ روزہ سرکاری دورے پر آج جمعہ کو پاکستان پہنچیں گی۔ جنرل اسمبلی کی صدر منتخب ہونے کے بعد ماریہ سپنوزا کا ایشیاءپیسفک خطہ میں پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ اسلام آباد میں پانچ روزہ قیام کے دوران ماریا اسپنوزا صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران اور وزیر خارجہ شاہ محمود …
اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا پانچ روزہ سرکاری دورے پر آج جمعہ کو پاکستان پہنچیں گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی صدر ماریا فرنانڈہ اسپنوزا پانچ روزہ سرکاری دورے پر آج جمعہ کو پاکستان پہنچیں گی۔ جنرل اسمبلی کی صدر منتخب ہونے کے بعد ماریہ سپنوزا کا ایشیاءپیسفک خطہ میں پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ اسلام آباد میں پانچ روزہ قیام کے دوران ماریا اسپنوزا صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی۔ سرکاری مصروفیات کے علاوہ جنرل اسمبلی کی صدر پارلیمنٹری خواتین ارکان، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بھی ملاقات کریں گی۔ اس کے علاوہ ماریہ پاکستانی امن فورس کے تربیتی مرکز کا دورہ اور انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں تھنک ٹینکس اور طلباءسے خطاب کریں گی۔2010ءکے بعد جنرل اسمبلی کے کسی بھی صدر کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔







