پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید جابوہ سے زلمے خلیل زاد اور ریزولوٹ سپورٹ مشین کے کمانڈر جنرل آسٹن سکاٹ میلرکی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید جابوہ سے زلمے خلیل زاد اور ریزولوٹ سپورٹ مشین کے کمانڈر جنرل آسٹن سکاٹ میلرکی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی صورتحال ،افغان امن اور مفاہمتی عمل کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وفد نے امن عمل کے لئے …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید جابوہ سے زلمے خلیل زاد اور ریزولوٹ سپورٹ مشین کے کمانڈر جنرل آسٹن سکاٹ میلرکی قیادت میں امریکی وفد نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی صورتحال ،افغان امن اور مفاہمتی عمل کے امور زیر غور آئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وفد نے امن عمل کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ زور دیتے ہوئے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور خطے میں امن و سلامتی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔امریکی صدر کی معاون خصوصی لیزا کرٹس ، سینئر ڈائریکٹر برائے ساﺅتھ اینڈ سینٹرل ایشیاءاور پاکستان میں ناظم المور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔