وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کےلئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے،خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کےلئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے،خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ زلمے خلیل زاد کے ہمراہ وفد میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، دفاع اینڈ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا جبکہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے انعقاد میں سہولت کاری پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکی قیادت، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔