اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش خشک سالی جیسے مسائل کے متعلق پالیسی بناتے ہوئے حقائق کا درست تجزیہ ہونا ضروری ہے، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پانی اور شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عملی اقدامات کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم …
ملک کو درپیش خشک سالی جیسے مسائل کے متعلق پالیسی بناتے ہوئے حقائق کا درست تجزیہ ہونا ضروری ہے، زرتاج گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش خشک سالی جیسے مسائل کے متعلق پالیسی بناتے ہوئے حقائق کا درست تجزیہ ہونا ضروری ہے، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پانی اور شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عملی اقدامات کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام خشک سالی پر قومی مشاورتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات ایک بڑا مسئلہ ہے، ان کے حل کے عمل میں مقامی لوگوں کی شمولیت ضروری ہے، اس سلسلہ میں اس ورکشاپ کا انعقاد بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خشک سالی جیسے مسائل موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا نتیجہ ہیں، ان کے حل کی حکمت عملی میں یہ پہلو اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے موجودہ حکومت کے مختلف پروگراموں بالخصوص شجرکاری مہم، واٹر ٹیبل ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام، ری چارج پاکستان اور جنگلات کی کٹائی کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔








