وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا نامور فنکار گلاب چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے نامور فنکار گلاب چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم گلاب چانڈیو نے اداکاری میں اپنا لوہا منوایا ہے اور ان کا شمار ملک کے نامور فنکاروں میں ہوتا ہے۔ وزیر مملکت نے …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے نامور فنکار گلاب چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم گلاب چانڈیو نے اداکاری میں اپنا لوہا منوایا ہے اور ان کا شمار ملک کے نامور فنکاروں میں ہوتا ہے۔ وزیر مملکت نے دعا کی کہ رب کریم مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔