اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے معروف اداکار گلاب چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں وزیر اطلاعات نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ڈراموں میں گلاب چانڈیو کے شاندار کردار اور ادا کیے گئے مکالمات ان …
وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کا معروف اداکار گلاب چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے معروف اداکار گلاب چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں وزیر اطلاعات نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ڈراموں میں گلاب چانڈیو کے شاندار کردار اور ادا کیے گئے مکالمات ان کے مداحوں کے ذہنوں میں آج بھی نقش ہیں، وہ اعلی پائے کے فنکار تھے اور فن کی دنیا میں ان کی کمی تادیر محسوس کی جاتی رہے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔








