اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا ایسپینوسا کا ریڈیو پاکستان کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا ایسپینوسا نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزاءہے کہ موجودہ حکومت پاکستانی عوام کیلئے نئے مستقبل کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے، نیا مستقبل غربت و کرپشن کے خاتمے اورسرمایہ کاری و سیاحت کیلئے نئی راہیں متعین کرنے کی بنیادوں پر استوار ہے، پاکستان بیحد خوبصورت، متنوع ملک اور صحیح راستے پر …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا ایسپینوسا نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزاءہے کہ موجودہ حکومت پاکستانی عوام کیلئے نئے مستقبل کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے، نیا مستقبل غربت و کرپشن کے خاتمے اورسرمایہ کاری و سیاحت کیلئے نئی راہیں متعین کرنے کی بنیادوں پر استوار ہے، پاکستان بیحد خوبصورت، متنوع ملک اور صحیح راستے پر گامزن ہے، خواتین کو بااختیار بنانے میں بہت بہتری آئی ہے، پاکستان کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کردار مثالی ہے، مجموعی طور پر علاقائی امن و سلامتی میں پاکستان کاکردار قابل تعریف ہے جبکہ پاکستان افغان مصالحتی عمل میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ ہفتہ کو ریڈیو پاکستان کو اپنے ایک انٹرویو میں ماریہ فرنینڈا نے کہا کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزاءہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت پاکستانی عوام کیلئے نئے مستقبل کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے، پاکستان انتہائی خوبصورت ملک اور صحیح راستے پر گامزن ہے۔ پاکستان میں خواتین کو باختیار بنانے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ماریہ فرنینڈا نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت بہتری آئی ہے کیونکہ اس وقت متعدد خواتین اعلی عہدوں پر اپنی زمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں اور ان کی رائے عامہ میں مضبوط آواز ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سفیر ملیحہ لودھی پاکستان اور پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق پاکستان کے ایجنڈے کی مدلل وکیل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار مثالی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف پائیدار کوششیں اور کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عالمی برادری نے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کو ششوں کا اعتراف کیا ہے۔