راولپنڈی ۔ 4 فروری (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے سنگم پر خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا‘ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ …
سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے سنگم پر خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 4 فروری (اے پی پی) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے سنگم پر خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا‘ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے سنگم پر واقع گل کچ کے علاقہ میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا۔ دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس پر سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ایس ایم جیز ہینڈ گرنیڈ‘ مواصلاتی آلات اور مقامی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے۔








