وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کی سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ مفتی عبدالرﺅف اور حماد اظہر سمیت کالعدم تنظیموں کے 44انڈر ابزرویشن کارکنوں کو تفتیش کیلئے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ منگل کو سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت یہ اقدام کیا گیا۔گرفتار افراد سے تفتیش …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ مفتی عبدالرﺅف اور حماد اظہر سمیت کالعدم تنظیموں کے 44انڈر ابزرویشن کارکنوں کو تفتیش کیلئے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ منگل کو سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت یہ اقدام کیا گیا۔گرفتار افراد سے تفتیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور ہر پندرہ روز بعد نیپ پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں اور نیا پاکستان میں قانون پر عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مفاد میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاںکر رہاہے اور پاکستان پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ہے۔یہ پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے۔کالعدم تنظیموں کے خلاف دو ہفتے کارروائی جاری رہے گی ۔ہم گرفتا ر افراد سے تحقیقات کریں گے۔تمام متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندون نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک یا دو تنظیموں کے خلاف نہیں بلکہ تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔اگرضرورت پڑی تو کسی بھی کالعدم جماعت کے اثاثوں اور بینک اکاﺅنٹس کو منجمند کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply