اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کسی پریشر کا نہیں بلکہ نیشنل ایکشن پلان اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر پیشرفت کانتیجہ ہے،پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔منگل کو وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھارتی چینل(انڈیا ٹوڈے) سے گفتگوکرتے ہوئے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی بھارتی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کسی پریشر کا نہیں بلکہ نیشنل ایکشن پلان اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر پیشرفت کانتیجہ ہے،پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔منگل کو وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھارتی چینل(انڈیا ٹوڈے) سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم خطہ بھر میں امن کے خواہاں ہیں،دنیا دیکھ رہی ہے کہ کون امن کے لیے کھڑا ہے اور کون جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جس طریقے سے بھارتی پائلٹ واپس کیا ،بھارت نے اس کے برعکس شاکر اللہ کی لاش پاکستان واپس بھیجی،بھارت کو اپنامحاسبہ کرنا چاہئیے ،بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بہت بڑا مسئلہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارت کی جانب سے ٹھوس شواہد کا انتظار ہے،بھارت سے شواہد مانگنا بھی بھارت میں ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والا معاشرہ ہیں، آگے بڑھنے کے لیے شواہد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہمارا خون کا رشتہ ہے۔








