لاہور۔6 مارچ(اے پی پی ) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 201 سے رکن صوبائی اسمبلی سید صمصام شاہ بخاری نے پنجاب کے وزیراطلاعات کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے سید صمصام شاہ بخاری سے حلف لیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزراءچودھری ظہیر الدین، راجہ بشارت، ڈاکٹر اختر ملک، محسن لغاری، میاں اسلم …
رکن صوبائی اسمبلی سید صمصام شاہ بخاری نے پنجاب کے وزیر اطلاعات کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

مزید خبریں
لاہور۔6 مارچ(اے پی پی ) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 201 سے رکن صوبائی اسمبلی سید صمصام شاہ بخاری نے پنجاب کے وزیراطلاعات کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے سید صمصام شاہ بخاری سے حلف لیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزراءچودھری ظہیر الدین، راجہ بشارت، ڈاکٹر اختر ملک، محسن لغاری، میاں اسلم اقبال، ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل سمیت اراکین اسمبلی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پرگورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سےد صمصام شاہ بخاری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ قبل ازیں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سید صمصام شاہ بخاری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔سید صمصام شاہ بخاری وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات رہ چکے ہیں۔








