خطے میں کشیدگی میں کمی کےلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی ۔ 6 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے عالمی میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا خطے کے امن میں رکاوٹ ہے، خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا ، اب بھارت …

راولپنڈی ۔ 6 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے عالمی میڈیا پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا خطے کے امن میں رکاوٹ ہے، خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا ، اب بھارت پر منحصر ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لئے کیا کرتا ہے ۔ بدھ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے بارے میں سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین سے زیادتی ،کشمیریوں کو نابینا کرنے کے لئے پیلٹ گنز کا استعمال ہورہا ہے ، اگر بھارتی مظالم اسی طرح جاری رہے تو کشمیریوں کا ردعمل یقینی ہے ، الزامات سے بہتر ہوگا کہ بھارت اپنی اصلاح کے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی بات میری نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ ہے ، خطے میں کشیدگی میں کمی کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا ہے ، اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے کیا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مفاد کی خاطر خطے کا امن خراب کر رہا ہے ۔

Leave a Reply