اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک میں سرمایہ کاری میں تیزی آئے گی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آل …
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داودکا آل چیمبرز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داو¿د نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک میں سرمایہ کاری میں تیزی آئے گی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آل چیمبرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی معیشت کو مشکلات کا سامنا تھا، حکومت نے معیشت کو مسائل سے نکالنے کیلئے مو¿ثر اور منظم حکمت عملی اپنائی جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوںکے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، آئندہ چند ماہ میں معیشت مزید بہتری اور ترقی کے راستے پر گامزن ہو گی اور حکومتی اقدامات کے باعث صنعتی ترقی میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز فنانس ترمیمی بل سینٹ سے منظور کرایا گیا جس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔ مشیر تجارت نے کہا کہ فنانس ترمیمی بل سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور صنعتی سرگرمیوں تیز ہوں گی جس کا فائدہ کاروباری برادری کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے، حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے کاروباری طبقہ کو فوائد حاصل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی بحالی کےلئے صنتکاروں سے تجاویز مانگی گئی ہیں، حکومت صنعتوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے ٹیرف پر مذکرات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے برآمدات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔








