اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہماری افواج پوری طرح مستعد اور چوکس ہیں، حالات ابھی کشیدہ ہیں، دشمن نے کوئی حملہ کیا تو پہلے سے زیادہ طاقت سے جواب ملے گا، قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف جس اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ بے مثال ہے۔ بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر شیری رحمان کی تحریک التواءپر …
وزیر دفاع پرویز خٹک کا ایوان بالا میں تحریک التواءپر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہماری افواج پوری طرح مستعد اور چوکس ہیں، حالات ابھی کشیدہ ہیں، دشمن نے کوئی حملہ کیا تو پہلے سے زیادہ طاقت سے جواب ملے گا، قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف جس اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ بے مثال ہے۔ بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر شیری رحمان کی تحریک التواءپر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ دشمن کے خلاف پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اس پر اپنی قوم اور اپوزیشن پر فخر ہے، اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی ایشوز پر اور مشکل وقت میں ہم متحد ہوئے ہیں، رات کے اندھیرے میں جس طرح پاک فضائیہ نے بھارت کو جواب دیا وہ بے مثال ہے اور اس پر ہمیں فخر ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سمندر میں 12 ناٹیکل میل تک ہماری مکمل خودمختاری ہوتی ہے اور دشمن کو نشانہ بنانے کا حق حاصل ہوتا ہے اس کے بعد 24 ناٹیکل میل، 200 ناٹیکل میل اور ساڑھے تین سو ناٹیکل میل کا ایریا ہوتا ہے۔ بھارتی سب میرین ہماری سمندری حدود میں نظر آئی، اس کا پتہ چلانا بہت بڑا کارنامہ ہے کیونکہ یہ بہت مشکل کام ہوتا ہے، ہمیں اپنی بحریہ پر فخر ہے، ہمیں انتظار ہے کہ یہ آبدوز کب پانی سے باہر آتی ہے، اطلاع ہے کہ وہ ابھی گہرے پانی میں ہے، اگر وہ ہماری سمندری حدود میں ہوئی اور پانی سے باہر آئی تو اس کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایف 16 طیاروں کے استعمال کے حوالے سے کوئی معاہدہ ہے تو اس پر بات کی جا سکتی ہے۔ ابھی میرے پاس معلومات نہیں ہیں۔ ابھی حالات کشیدہ ہیں، دشمن کی بحریہ ہماری سرحدوں پر ہے، ہماری بحریہ مقابلے کے لئے تیار ہے۔ فضائیہ اور فوج بھی 24 گھنٹے مستعد اور چوکس ہیں۔ اگر کسی نے بری نظر سے دیکھا یا حملہ کیا تو پہلے سے زیادہ طاقت سے جواب ملے گا۔ ہماری افواج کو کارروائی کا پورا اختیار حاصل ہے۔ امید ہے بھارت حملے کی غلطی نہیں کرے گا۔ الیکشن کے لئے مودی ڈرامہ کر رہا ہے۔








