وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے معاون وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بدھ کو وزارت خارجہ میں چین کے معاون وزیر خارجہ مسٹر کونگ زوآن یو نے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کیساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم …

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بدھ کو وزارت خارجہ میں چین کے معاون وزیر خارجہ مسٹر کونگ زوآن یو نے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کیساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔چینی معاون وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ چین، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مثبت رویے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔بات چیت کے دوران خطے کو درپیش مسائل کے حل اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔

Leave a Reply