اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہر ممکنہ علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں مگر وہ ماں کے کہنے پر بھی ہسپتال میں علاج کیلئے تیار نہیں ہیں، انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار وہ خود اور شریف فیملی ہو گی، (ن) لیگ قانون سازی میں رکاوٹ بن …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہر ممکنہ علاج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں مگر وہ ماں کے کہنے پر بھی ہسپتال میں علاج کیلئے تیار نہیں ہیں، انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار وہ خود اور شریف فیملی ہو گی، (ن) لیگ قانون سازی میں رکاوٹ بن کر ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں کر رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی سہولیات اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے اہم آئینی ترامیم کرنا چاہتی ہے مگر نواز لیگ اس میں رکاوٹ بن کر اچھے عمل کو روکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ قانون سازی میں رکاوٹ بن کر ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں کر رہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کو پاکستان میں ان کی مرضی کے ہسپتال میں علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، نواز شریف نے ہسپتال جانے سے متعلق اپنی ماں کی بات بھی ماننے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وہ خود اور ان کی فیملی ہو گی۔








