چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا مین راﺅنڈکل اسلام آباد میں شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا مین راﺅنڈکل (پیر سے) مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے گذشتہ روز اے پی پی کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا مین راﺅنڈکل (پیر سے) مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے گذشتہ روز اے پی پی کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے ) نے تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو دی ہے جو اپریل میں اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کا چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ یکم (کل) سے5 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کےلئے انعامی رقم 30 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے،خواتین کا ٹورنامنٹ بھی انہی تاریخوں میں کھیلا جائے گا جس کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے، ہواوے انٹرنیشل سکواش ٹورنامنٹ برائے مینز 6 سے 10 اپریل تک کھیلا جائے گا، اس کی انعامی رقم 20 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ایونٹس میں پاکستان سمیت 15 ممالک کے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں کوریا، مصر، کویت، ایران، سکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، سپین، جرمنی، سوئزرلینڈ، بیلجیئم، زمبابوے، جمہوریہ چیک، آئرلینڈ اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔

Leave a Reply