تین سال کے دوران بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کے شعبہ کیلئے نجی اداروں کو فراہم کردہ قرضوں کے حجم میں دوگنا اضافہ

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) گذشتہ تین سال کے دوران بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کے شعبہ کیلئے نجی اداروں کو فراہم کردہ قرضوں کے حجم میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبہ جات کیلئے …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) گذشتہ تین سال کے دوران بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کے شعبہ کیلئے نجی اداروں کو فراہم کردہ قرضوں کے حجم میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبہ جات کیلئے نجی شعبہ کو فراہم کئے گئے قرضوں کا واجب الادا حجم 444 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ سال 2013 ءکے اسی عرصہ کع دوران نجہ شعبہ کو بنیادی ڈھانچہ کیلئے دیئے گئے قرضوں کا حجم 225 ارب روپے تھا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2015 ءکی آخری سہ ماہی کے خاتمہ پر قرضوں کا حجم 368 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسطرح صرف تین سال کے قلیل عرصہ کی دوران بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی جانب سے بنیادی ڈھانطے کے منصوبوں کیلئے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کی شرح میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply