اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیرخزانہ اسدعمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی بہترین امید ہے اورانشاء اللہ وہ نیا پاکستان بنائیں گے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کے ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے ان سے وزارت خزانہ کی …
وزیرخزانہ اسدعمرکا وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیرخزانہ اسدعمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی بہترین امید ہے اورانشاء اللہ وہ نیا پاکستان بنائیں گے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کے ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے ان سے وزارت خزانہ کی بجائے وزارت توانائی کا قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم انہوں نے وزیراعظم کواس بات پر رضامند کرلیا ہے کہ وہ کوئی وزارت نہیں لیں گے۔انہوں نے کہاکہ ان کا پختہ یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی بہترین امید ہیں اورانشاء اللہ وہ نیا پاکستان بنائیں گے۔







