پاکستان ٹیم عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل دورہ انگلینڈ کا آغاز ہفتہ کو ٹور میچ سے کریگی

لندن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کا آغاز ہفتہ کو ٹور میچ سے کریگی جو بیکن ہام میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے اور ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کے دوران تین ٹور میچز کے …

لندن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کا آغاز ہفتہ کو ٹور میچ سے کریگی جو بیکن ہام میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے اور ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ کے دوران تین ٹور میچز کے علاوہ ایک ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم دوسرا ٹور میچ 29 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹور میچ یکم مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 5 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 8 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 11 مئی کو سائوتھمپٹن میں کھیلا جائیگا، تیسرا ون ڈے میچ 14 مئی کو برسٹول میں کھیلا جائے گا، چوتھا ون ڈے میچ 17 کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کھیلے گی جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم مہم کا آغاز 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ناٹنگھم میں کرے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply