رافیل نڈال اور ڈومینک تھیم بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بارسلونا ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال اور آسٹریا کے ٹینس سٹار ڈومینک تھیم پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ یونانی کھلاڑی سٹیفانوس پری کوارٹر فائنل میچ ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری …

بارسلونا ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال اور آسٹریا کے ٹینس سٹار ڈومینک تھیم پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ یونانی کھلاڑی سٹیفانوس پری کوارٹر فائنل میچ ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں سپین کے رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایک اور میچ میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرتے ہوئے ایونٹ کا کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی کھلاڑی مینار کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply