کولمبو۔ 27 اپریل (اے پی پی)سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر پاکستان کے خلاف انڈر 19 کرکٹ سیریز غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔ طے شدہ شیڈول کے تحت پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے 30 اپریل کو کولمبو روانہ ہونا تھا، دورے کے دوران پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 2 چار روزہ اور 3 ایک روزہ میچوں کی …
دہشتگردی کے واقعات، پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

مزید خبریں
کولمبو۔ 27 اپریل (اے پی پی)سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر پاکستان کے خلاف انڈر 19 کرکٹ سیریز غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔ طے شدہ شیڈول کے تحت پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے 30 اپریل کو کولمبو روانہ ہونا تھا، دورے کے دوران پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 2 چار روزہ اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی تاہم گزشتہ ہفتے سری لنکا میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد کولمبو کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جس نے سری لنکا میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو بھی معطل کردیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر پاکستان کے خلاف 19 کرکٹ سیریز کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی اس بارے آگاہ کر دیا ہے، موجودہ صورت حال میں سیریز مناسب نہیں ہو گی کیونکہ ہم سیریز کا انعقاد کر کے کوئی چانس نہیں لینا چاہتے، صورت حال بہتر ہونے کے بعد ہم سیریز کی نئی تاریخوں کے بارے غور کریں گے۔








