پاکستان گرین نے پاکستان ریڈ کو انڈر 15 بیس بال نمائشی میچ میں شکست دے دی

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان گرین اور پاکستان ریڈ کے درمیان ایک نمائشی میچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے بیس بال گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا گیا جس میں پاکستان گرین نے پاکستان ریڈ کو 1-0 رن سے شکست دے ی۔ پاکستان گرین کی جانب سے محمد فیاض نے ایک رن سکورکیا۔ میچ کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری، وزارت بین الصوبائی …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان گرین اور پاکستان ریڈ کے درمیان ایک نمائشی میچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے بیس بال گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا گیا جس میں پاکستان گرین نے پاکستان ریڈ کو 1-0 رن سے شکست دے ی۔ پاکستان گرین کی جانب سے محمد فیاض نے ایک رن سکورکیا۔ میچ کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری، وزارت بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی تھے۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز منصور احمد اور آغا امجد اللہ، ڈائریکٹر ملک امتیاز حسین، سیکورٹی انچارج ملک محمد اشرف، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ، فنانس سیکرٹری طاہر محمود پاپا، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان قصوری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،۔ پاکستان انڈر 15بیس بال ٹیم اس سال چین میں کھیلی جانے والی انڈر 15ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جس میں دنیا کی ٹاپ ٹیمیں جاپان، کوریا، چین ، تائیوان اور ہانگ کانگ شرکت کررہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں انڈر 15ورلڈ کپ 2020 میں شرکت کریں گی۔ نیشنل بیس بال اکیڈمی، یوسف زئی بیس بال اکیڈمی کے پی اور صوابی کے بیس بال کے کھلاڑیوں نے اس میچ میں شرکت کی جبکہ پاکستان آرمی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی بھی اس موقع پر موجودتھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply