صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر ایم ایچ حجار سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کی دیرینہ شراکت داری ہے اور پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر ایم ایچ حجار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ صدر نے اس …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کی دیرینہ شراکت داری ہے اور پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر بندر ایم ایچ حجار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے ملاقات کی۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت ملک کو اقتصادی چلینجوں سے نکالنے کے لئے معاشی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔ اس ضمن میں حکومت مالیاتی استحکام، زری پالیسی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سستے گھروں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کے شعبوں پر بھی توجہ دے رہی ہے تاکہ معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کا پہلا مرحلہ تکمیل کے قریب ہے اور اب ہم خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سمیت دوسرے مرحلے پر توجہ دے رہے ہیں جس سے پاکستان کا ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اقتصادی راہداری میں تبدیل ہو گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ آزادانہ سرمایہ کاری نظام اور ابھرتے ہوئے اقتصادی مواقع کی بدولت دنیا بھر سے سرمایہ کاری پاکستان میں سرمایہ کاری کی دلچسپی رکھتے ہیں۔ صدر نے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لئے اسلامی ترقیاتی بینک کی حمایت کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ دو طرفہ تعاون مستقبل میں مزید مستحکم ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply