اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے خطے کی شکل بدل جائے گی اور اس سے فاٹا اور خیبر پخونخوا سب سے زیادہ مستفید ہوں گے، آن لائن بزنس کی وجہ سے کاٹیج انڈسٹری میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے خواتین کے لئے خاص طور پر مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے …
صدر ڈاکٹر عارف علوی کی فاٹا اور خیبرپختونخوا کے طالب علموں کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے خطے کی شکل بدل جائے گی اور اس سے فاٹا اور خیبر پخونخوا سب سے زیادہ مستفید ہوں گے، آن لائن بزنس کی وجہ سے کاٹیج انڈسٹری میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے خواتین کے لئے خاص طور پر مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو فاٹا اور خیبرپختونخوا کے طالب علموں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کو پورا کرنے کیلئے ہم سب کو سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی ایک بٹن دبانے سے ختم نہیں ہوگی بلکہ یہ ایک طویل اور صبر آزما جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ بہتری کے اس ماحول کو مزید سرمایہ کاری اور سیاحت کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ پاکستانی کو ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملنے چاہیے۔







