اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو ادویات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وہ وزیراعظم عمران خان کے اس وژن کو حقیقت …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو ادویات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وہ وزیراعظم عمران خان کے اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں، عدالت نے قبل ازیں نواز شریف کو علاج کیلئے 6 ہفتوں کی ضمانت دی، وہ اس دوران علاج کرانے کی بجائے اپنے کاروباری معاملات کے حل میں لگے رہے، صحت پر توجہ نہیں دی کیونکہ دوران ضمانت علاج کیلئے وہ کسی بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا اصل مقصد لندن جانا ہے، گذشتہ روز اپوزیشن نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن کی تمام دلیلیں ہار گئی ہیں اور وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ جیت گیا ہے کیونکہ وزیراعظم کا مو¿قف تھا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا ماضی بے داغ ہونا چاہئے، اپوزیشن لیڈر لندن میں سیر و تفریح کر رہے ہیں اور سڑکوں پر ہشاش بشاش نظر آتے ہیں لیکن جب نیب کے کیسز کی بات ہوتی ہے تو وہ بیمار ہو جاتے ہیں۔ جمعہ کو یہاں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی علاج کیلئے باہر جانے کی درخواست مسترد کر دی ہے کیونکہ عدالت نے اس سے پہلے بھی نواز شریف کو علاج کیلئے 6 ہفتوں کی ضمانت کا ریلیف دیا تھا لیکن وہ اس دوران اپنا علاج کرانے کی بجائے اپنے کاروباری معاملات کو حل کرنے میں لگے رہے اور صحت پر توجہ نہیں دی۔ دوران ضمانت وہ علاج کے لئے کسی بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا اصل مقصد لندن جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو سوچنا چاہئے کہ اگر ہم عدالت کو قائل نہیں کر سکے تو عوام کو کیسے قائل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں جو حقائق پر مبنی فیصلے کرتی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے سے عوام کو ورغلانے کا نظریہ دم توڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہئے کہ آگے بڑھے اور حکومت کا ساتھ دے تاکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان میں اصلاحات کی بات کی تھی جس کیلئے ہم قانون، رولز اور پروسیجرز میں تبدیلی لا کر ہی نئے پاکستان کی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ رہا ہے اور صحت کی بہتر سہولیات پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا ایک اہم جزو ہیں اور مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا وزیراعظم عمران خان کے اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں جو اپنے ملک و قوم کیلئے عالمی ادارہ صحت سے چھوڑ کر پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا ہر مثبت اقدام کی بھرپور معاونت کرتا ہے اور اگر وہ اہل اختیار سے کوئی سوال کرتا ہے تو اس کا مقصد تنقید نہیں ہوتا بلکہ وہ عوام کے مسائل کا حل چاہتا ہے، ہم سب نے مل کر مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھنا ہے تاکہ نئے پاکستان کی منزل کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔







