وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سرمایہ کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے اقتصادی سفارتکاری پر عمل پیرا ہے، سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو یہاں سرمایہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے اقتصادی سفارتکاری پر عمل پیرا ہے، سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو یہاں سرمایہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور یہ انٹر پرینیﺅرز کے لئے سنہرئی موقع ہے کہ کاروباری افراد پاکستان میں پرکشش مواقعوں سے استفادہ کریں۔ خارجہ پالیسی محاز پر موجودہ حکومت کی کامیبابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے،کرتار پور راہداری کھولنے سمیت بھارت کے ساتھ امن کیلئے بھی متعدد اقدامات کئے جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکی، قطر، ملائشیاءاور ایران کے ساتھ تعلقات بحال کئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ادائیگیوں کے بیلنس پر قابو پانے کیلئے دوست ممالک سے مالی امداد حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلہ سے متعلق معاہدہ اور چین کے ساتھ ایف ٹی اے پر دستخط سے ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے پر عزم ہے اور یو اے ای،قطر اور ملائشیاءبھی پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسن موبائل کمپنی بھی پاکستان واپس آچکی ہے اور توانائی وسائل کی تسخیر میں مصروف ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply