اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) کورکمانڈر کانفرنس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علاقائی امن کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لئے تمام کوششیں جاری رکھیں گے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 221ویں کورکمانڈر کانفرنس جمعہ کو جی …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 221ویں کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) کورکمانڈر کانفرنس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علاقائی امن کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لئے تمام کوششیں جاری رکھیں گے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 221ویں کورکمانڈر کانفرنس جمعہ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔کانفرنس نے جغرافیائی صورتحال اورملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال بشمول جاری آپریشن ردالفساد کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ کانفرنس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ علاقائی امن کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لئے تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔







