لاہور۔3 مئی(اے پی پی ) اسلامی ترقیاتی بنک کے وفد نے بنک کے صدر ڈاکٹر بندر ایم ایچ حجار کی سربراہی میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) مزمل حسین سے جمعہ کے روز ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان میں پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں اعانت کے لئے ترقیاتی پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے واپڈا کے پن بجلی منصوبوں کی …
اسلامی ترقیاتی بنک کے وفدکی چیئرمین واپڈا سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔3 مئی(اے پی پی ) اسلامی ترقیاتی بنک کے وفد نے بنک کے صدر ڈاکٹر بندر ایم ایچ حجار کی سربراہی میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) مزمل حسین سے جمعہ کے روز ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان میں پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں اعانت کے لئے ترقیاتی پروگرام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے واپڈا کے پن بجلی منصوبوں کی تکمیل میں اسلامی ترقیاتی بنک کی معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی ترقیاتی بنک اور واپڈا کے درمیان طویل شراکت داری ہے اور دونوں اداروں کا یہ باہمی تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا مالی طور پر مستحکم حیثیت کا حامل ہے اور اسی وجہ سے واپڈا کو اپنے منصوبوں کی تعمیر میں ملکی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد حاصل ہے ، واپڈا پن بجلی منصوبے سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں اور دیگر اداروں کی طرح اسلامی ترقیاتی بنک بھی سرمایہ کاری کے ان مواقع سے استفادہ حاصل کرسکتا ہے، چیئرمین نے وفد کومہمند ڈیم ، دیامربھاشا ڈیم اور کیال خواڑ سمیت واپڈا کے دیگر منصوبوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر نے واپڈا منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے گہری دلچسپی ظاہر کی اور واپڈا منصوبوں کے بارے میں مفید بریفنگ کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا ، انہوں نے نیلم جہلم منصوبہ کی کامیابی خصوصاً 969میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں ایک ہزار 40میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کا اہم ہدف حاصل کرنے پر واپڈا کو مبارک باد پیش کی،انہوں نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بنک انجینئرنگ کے شاہکار نیلم جہلم منصوبے میں واپڈا کا شراکت دار ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی ترقیاتی بنک نے نیلم جہلم کی تعمیر کے لئے تقریباً 357ملین ڈالر فراہم کئے ہیں جبکہ خان خواڑ ، الائی خواڑ اور دبیر خواڑ منصوبوں کی تکمیل کے لئے تقریباً 150ملین ڈالر کی معالی معاونت بھی فراہم کرچکا ہے، ان منصوبوں کی مجموعی پیداواری صلاحیت 323میگاواٹ ہے۔







