وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی داتا دربار لاہور کے باہر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے داتا دربار لاہور کے باہر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بد ھ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے اس المناک واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اس دہشت گردی کے واقعے کے ذمہ داروں کو جلد …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے داتا دربار لاہور کے باہر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بد ھ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے اس المناک واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اس دہشت گردی کے واقعے کے ذمہ داروں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ وزیر خارجہ نے غم زدہ خاندانوں سے دلی اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply