اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے قلم کو طاقت دیئے بغیر کوئی حکومت آگے نہیں بڑھ سکتی' صحافی پاکستان کی طاقت ہیں' صحافی اور سیاستدان ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں' دونوں ایک سوچ کے ساتھ آگے بڑھ کر ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں' پاکستان کے …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے قلم کو طاقت دیئے بغیر کوئی حکومت آگے نہیں بڑھ سکتی’ صحافی پاکستان کی طاقت ہیں’ صحافی اور سیاستدان ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں’ دونوں ایک سوچ کے ساتھ آگے بڑھ کر ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں’ پاکستان کے عوام کا مقدمہ لڑنا صحافیوں اور سیاستدانوں دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے وہ پریس لائونج آئیں۔ اس موقع پر انہوں نے پی آر اے کے صدر بہزاد سلیمی’ سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی سپورٹ کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں 2013ء سے 2018ء تک پارلیمنٹ میں نہیں بھی تھی مگر صحافتی برادری سے رابطہ قائم رہا۔ وزیراعظم نے جہاں مجھے یہ ذمہ داری دی ہے وہاں اختیار بھی دیا ہے۔ اس اختیار اور ذمہ داری کو یکجا کرکے صحافیوں کے مسائل حل کریں گے، صحافیوں کے قلم کو طاقت دیئے بغیر کوئی حکومت آگے نہیں بڑھ سکتی، قلم ہی عوام اور پاکستان کی طاقت ہے، صحافی اور سیاستدان کا ایک سوچ کے ساتھ چلنا ضروری ہے، پاکستان کو مشکلات سے نکالنا اور پاکستان کے عوام کا مقدمہ لڑنا سیاستدانوں اور صحافیوں دونوں کی مشترکہ ذمہ داری اور منزل ہے، وزارت اطلاعات کا کام ہی سہولت کاری ہے، ہمیں صحافیوں کی طاقت پر یقین ہے، وزیراعظم عمران خان بھی یہی سمجھتے ہیں، عوامی مفاد کی قانون سازی پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اپوزیشن سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے پارلیمنٹ کے فورم پر پاکستان کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے قیمتی وقت کو صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے، خواتین صحافیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، صحافی ہماری طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو بھی تمام معاملات میں آن بورڈ رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بیٹ رپورٹر ہی حقیقی فیلڈ فورس ہیں، عنقریب وزیراعظم سے بات کرکے بیٹ رپورٹرز کو مدعو کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز انہوں نے ”اے پی پی” کے حوالے سے بریفنگ لی ہے۔ انہوں نے ”اے پی پی” کی انتظامیہ کو کچھ ذمہ داریاں سونپی ہیں وہ عنقریب ”اے پی پی” کا دورہ کرکے صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اہم ادارہ ہے اس میں بہتری کے لئے ہم پروگرام لا رہے ہیں۔ توقع ہے کہ جلد ہی بہتری کی صورتحال سامنے آئے گی، آزادی اظہار کی سپورٹ کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔








