سابق حکومت پاور سیکٹر، پلاننگ اور معیشت کے لیے ہمارے آگے بارودی سرنگیں بچھاکر گئی، ہم انہیں آہستہ آہستہ ختم کر رہے ہیں،وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سابق حکومت پاور سیکٹر، پلاننگ اور معیشت کے لیے ہمارے آگے بارودی سرنگیں بچھاکر گئی، ہم انہیں آہستہ آہستہ ختم کر رہے ہیں۔ہفتہ کو وزیراعظم کے معاونین خصوصی برائے خزانہ واطلاعات ونشریات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت …

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سابق حکومت پاور سیکٹر، پلاننگ اور معیشت کے لیے ہمارے آگے بارودی سرنگیں بچھاکر گئی، ہم انہیں آہستہ آہستہ ختم کر رہے ہیں۔ہفتہ کو وزیراعظم کے معاونین خصوصی برائے خزانہ واطلاعات ونشریات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے الیکشن جیتنے کے لیے بجلی بل نہ بھرنے والوں کو بھی بجلی دی۔ تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر روکے رکھا گیا۔ 31 دسمبر 2020ءتک گردشی قرضوں کو صفر کر کے دکھائینگے۔عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بلوں کی وصولی میں 7سے8ماہ کے دوران 81 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج 80 فیصد علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply