عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پیپکو

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو)نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پیپکو نے عید الفطر کے موقع پر بجلی کی مسلسل فراہمی کے حوالے سے ایس او پی جاری کئے ہیں۔ تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو)نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز)کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پیپکو نے عید الفطر کے موقع پر بجلی کی مسلسل فراہمی کے حوالے سے ایس او پی جاری کئے ہیں۔ تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ڈسکوز کے ہیڈ کوارٹرز میں رمضان کے حوالے سے قائم کئے گئے کنٹرول رومز عید کی چھٹیوں میں بھی 24گھنٹے کام کریںگے۔ پیپکو نے مزید ہدایت کی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران صارفین کو مسلسل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا ئیں۔

Leave a Reply