ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان پاکستان ریلویز

لاہور۔2جون(اے پی پی )ریلوے انتظامیہ کی طرف سے 5 ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی خبروں مےں کوئی صداقت نہں،پاکستان رےلوےز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان ٹرینوں کے اوقات کار میں نہ کوئی تبدیلی کی گئی اور نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا، 2 جون کے کچھ اخبارات میں خبر شائع ہوئی ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے 5 ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کردی …

لاہور۔2جون(اے پی پی )ریلوے انتظامیہ کی طرف سے 5 ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی خبروں مےں کوئی صداقت نہں،پاکستان رےلوےز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان ٹرینوں کے اوقات کار میں نہ کوئی تبدیلی کی گئی اور نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا، 2 جون کے کچھ اخبارات میں خبر شائع ہوئی ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے 5 ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،درست خبر یہ ہے کہ یکم جون کو لاہور اور فیصل آباد سے کراچی کیلئے 5 ٹرینیں کراچی سے تاخیر سے آنے کی وجہ س تاخیر سے روانہ ہوئیں تھیںجس کیلئے لاہور ڈوےژن کی طرف سے مےڈےا کے ذرےعے مسافروں کی سہولت کیلئے آگاہی بھی دی گئی،ترجمان نے کہا ہے کہ 2 جون کے اخبارات نے غلطی سے یکم جون کو ٹرینوں کی تاخیر سے روانگی کو اوقات کار میں تبدیلی لکھ دیا ہے،اسلئے مےڈےا کو چاہےے کہ وہ صحافتی اقدار کے میعار اور بلندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے درست خبر شائع کرے۔

Leave a Reply