وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا جو کہ امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی اور اسلام کے حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لئے نئی راہ عمل کا تعین ہے ۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا جو کہ امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی اور اسلام کے حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لئے نئی راہ عمل کا تعین ہے ۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے پر زور اسلامی دنیا کو اس شعبے میں ان کی میراث یاد دلاتا ہے، عظیم مسلمان سائنسدان جدید علوم کے بانی، موجد اور اور بنیادی اساتذہ میں شامل ہیں۔

Leave a Reply