پاکستان میں اگر جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی خامیابی ضروری ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نہ تو پارٹیمیں اختلاف ہے اور نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے،ہمارا اتفاق رائے ہے کہ پاکستان میں اگر جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی خامیابی ضروری ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ صرف نظر دوڑائیں ہمارے …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نہ تو پارٹیمیں اختلاف ہے اور نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے،ہمارا اتفاق رائے ہے کہ پاکستان میں اگر جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی خامیابی ضروری ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ صرف نظر دوڑائیں ہمارے ساتھ آذاد ہونے والے ممالک کہاں کھڑے ہیں ،احساس ہوگا اس عرصے میں ہم نے کیا کھویا کیا پایا۔انہوں نے کہا کہ سول ادارے مکمل تباہ ہیں،جس ادارے کا جائزہ لیں پتا چلے گا اقربا پروری ،سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا۔چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ ایک دو سالوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں۔وزیر اعظم کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے وہ اس نظام کو کھڑا کرنیکی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply