وزیراعظم عمران خان کی وزیر مملکت زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری سے متعلق اپنا خط واپس لینے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری سے متعلق اپنا خط واپس لینے کی ہدایت کر دی جو انہوں نے نیکٹا کو لکھا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اتوار کو ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان تحریک انصاف کی اخلاقیات کے منافی ہے جس نے ہمیشہ اقربا …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری سے متعلق اپنا خط واپس لینے کی ہدایت کر دی جو انہوں نے نیکٹا کو لکھا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اتوار کو ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان تحریک انصاف کی اخلاقیات کے منافی ہے جس نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کوئی بھی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں یا دوستوں کو فائدہ نہیں دے سکتا۔

Leave a Reply