برٹش ائرویز نے پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشنز دوبارہ شروع کر دیئے

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) اٹھارہ سال بعد برٹش ائرویز پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشنز دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ برٹش ائرویز کی پہلی پرواز ( بی اے ڈبلیو 261) مورخہ 3 جون 2019ءبروز پیر کو صبح نو بج کر پچیس منٹ پر ہیتھرو ائرپورٹ (لندن) سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے گی جس کے 240مسافر پاکستان اور برطانیہ کے قومی پرچم ہاتھوں میں لئے بونگ 787ڈریم …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) اٹھارہ سال بعد برٹش ائرویز پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشنز دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ برٹش ائرویز کی پہلی پرواز ( بی اے ڈبلیو 261) مورخہ 3 جون 2019ءبروز پیر کو صبح نو بج کر پچیس منٹ پر ہیتھرو ائرپورٹ (لندن) سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے گی جس کے 240مسافر پاکستان اور برطانیہ کے قومی پرچم ہاتھوں میں لئے بونگ 787ڈریم لائنر سے باہر آئیں گے۔ اس پرمسرت موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ذوالفقار حسین بخاری، سیکرٹری ہوا بازی/ ڈائریکٹر جنرل سول ایویش ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت، ایوی ایشن ڈویژن اور برطانوی ہائی کمیشن کے سینئر افسران کے ہمراہ مسافروں کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر خیرمقدم کریں گے۔ یہی پرواز دن گیارہ بج کر دس منٹ پر بی اے ڈبلیو 261کے نمبر سے اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر ہیتھرو ائرپورٹ کےلئے واپس روانہ ہو جائے گی۔ بعدازیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار عبدالرازق داﺅد، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان برطانیہ کے ہائی کمشنر ٹامس ڈریو، برٹش ائرویز کے چیف کمرشل آفیسر این ریوبریم اور سیکرٹری ہوا بازی/ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت ایک مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

Leave a Reply