اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیں انھیں استعمال کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے،پاک بحریہ کو چاروں جہتوں میں ایک نا قابلِ تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں،سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں جن سے ہمیں …
پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیںانہیں استعمال کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے، ایڈمرل ظفر عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس بیش بہا بحری وسائل موجود ہیں انھیں استعمال کرکے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے،پاک بحریہ کو چاروں جہتوں میں ایک نا قابلِ تسخیر فورس بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں،سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں جن سے ہمیں من حیث القوم استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔وہ منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں کورس کے شرکاءاور فیکلٹی ممبران سے خطاب کر رہے تھے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے پاکستان نیوی سے متعلق اپنے وژن اور پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ پاکستان کے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ وسائل کے حصول اور دنیا پر اپنی بالادستی قائم کرنے کے لئے ملکوں کے درمیان نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں۔امیر البحر نے کورس کے شرکاءکو تاکید کی کہ وہ اپنے مستقبل کی حکمت عملی کے لئے رہنمائی اسلام اور نظریہ پاکستان سے حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ افسروںکو چاہئے کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ علم کو قرآن و سنت کی روشنی میں بروئے کارلاتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کریں








