اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے بجٹ میں موبائل فونز کی درآمدت پر3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دی ہے اس سے موبائل فونز کی درآمدات پر عائد ٹیکس میں کمی آئے گی۔منگل کو وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے مالی سال 2019-20کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کاروباری درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد ہے …
بجٹ میں موبائل فونز کی درآمدت پر3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے خاتمے کی تجویز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے بجٹ میں موبائل فونز کی درآمدت پر3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دی ہے اس سے موبائل فونز کی درآمدات پر عائد ٹیکس میں کمی آئے گی۔منگل کو وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے مالی سال 2019-20کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کاروباری درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد ہے جس کی وجہ سے ٹیکس کے بوجھ میں غیر ضروری طور پر اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تجویز ہے کہ موبائل فونز کی درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کردیا جائے تاکہ اس سے موبائل فونز کی درآمدات پر عائد ٹیکس میں کمی آئے گی۔








