اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے نان فائلرز پر جائیداد کی پابندی ختم کر دی ہے، غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس دو فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کر دیا گیا ہے۔ منگل کو وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے مالی سال 2019-20ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس 2 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کر دیا گیا ہے۔ …
وفاقی حکومت نے نان فائلرز پر جائیداد کی پابندی ختم کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے نان فائلرز پر جائیداد کی پابندی ختم کر دی ہے، غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس دو فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کر دیا گیا ہے۔ منگل کو وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے مالی سال 2019-20ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس 2 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کو 85 فیصد تک لایا جا رہا ہے اور نان فائلرز کے لئے جائیداد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نان فائلر 50 لاکھ روپے سے زائد کی جائیداد خرید سکیں گے۔ 50 لاکھ سے زائد رقم کی ترسیل پر پوچھ گچھ ہو گی اور شہری کو آمدن کے ذرائع بتانے ہونگے۔ لگژری آئٹمز کی درآمد پر ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز ہے۔








