بجٹ 2019-20 ئ، تنخواہ دار افراد کے لیے قابل ٹیکس آمدن کی کم سے کم حد 6 لاکھ، غیرتنخواہ دار طبقے کے لئے 4 لاکھ روپے کرنے، 5 سے 35 فیصد ٹیکس کے8 سلیبز متعارف کرانے کی تجویز

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے اور نئی سلیبز متعارف کروانے کی تجویز دی ہے۔وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنی بجٹ تقریر بتایا کہ فنانس ایکٹ 2018 میں کم سے کم قابل ٹیکس آمدن کی حد 12لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جس سے محصولات کی مد میں 80 ارب کا نقصان …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے اور نئی سلیبز متعارف کروانے کی تجویز دی ہے۔وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنی بجٹ تقریر بتایا کہ فنانس ایکٹ 2018 میں کم سے کم قابل ٹیکس آمدن کی حد 12لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جس سے محصولات کی مد میں 80 ارب کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار افراد کے لیے قابل ٹیکس آمدن کی کم سے کم حد 6 لاکھ روپے کرنے اور غیرتنخواہ دار طبقے کے لئے قابل ٹیکس آمدن کی کم سے کم حد 4 لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کی۔انہوں نے بتایا کہ 6 لاکھ روپے سے زائد آمدن والے تنخواہ دار کے لیے 5 سے 35 فیصد کے11 سلیبز متعارف کرانے اور غیر تنخواہ دار4 لاکھ روپے سے زائد آمدن کے لیے 5 سے 35 فیصد ٹیکس کے8 سلیبز متعارف کرانے کی تجویز ہے۔

Leave a Reply